English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت سندھ کا ایمبولینس سروس کے لئے SOP بنانے کا فیصلہ

کراچی: شہر قائد میں پولیس واقع کے بعد حکومت سندھ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی شہر میں سرکاری و نجی ایمبولینس سروس کے مطلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOP) تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 اس حوالے سے ایک اہم اجلاس چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری داخلا سعید احمد منگریجو، سیکریٹری صحت سید ذوالفقار شاہ، سیکریٹری بحالی محمد علی کھوسو سمیت پولیس، ریسکیو 1122 اور نجی ایمبولینس سروس کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ کراچی پولیس آفیس میں دہشتگردی کے واقعے کا پہلا زخمی ایک نجی ایمبولینس سروس کا رضاکار تھا اور موقع پر ایمبولینس بہت زیادہ تعداد میں ہونے کی وجہ سے کراچی پولیس آفیس کے اطراف ٹریفک کے مسائل ہوئے جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کو مشکلات ہوئی۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے تمام سرکاری اور نجی ایمبولینس سروس منظور شدہ ایس او پی کے تحت آپریٹ کریں گی اور خاص طور پر کسی بھی قدرتی آفت اور دہشتگردی کے نا خوشگوار واقعے کی صورت میں ایمبولینس سروس ایس او پیز کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

 معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOP) کا ڈرافٹ بنانے کے لئے سیکریٹری صحت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی کمیٹی میں ریسکیو 1122 اور نجی ایمبولینس سروس کے نمائندے شامل ہونگے اور کمیٹی 7 روز کے اندر معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا ڈرافٹ پیش کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے