ٹورانٹو:کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد گاڑی کے خوفناک حاد ثے میں محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق اداکار شاہد دوست کے گھر کھانے پر جارہے تھے کہ اس دوران اچانک ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکراگئی۔ حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر شاہد کا پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے آپ سب کی دعائوں سے میں بالکل ٹھیک ہوں، گزشتہ رات میری گاڑی کو ا ٹورانٹو میں حادثہ ہوا۔
شاہدکے مطابق میں اپنے دوست ناصر کے گھر کھانے پر جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی سلپ ہوکر ٹرالر سے ٹکرا گئی یہ بہت بڑا معجزہ ہے کہ آپ سب کی دعائوں سے میں بچ گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار شاہد کی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
