ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی وزیر مملکت کے قافلے پر شدید پتھراؤ

بھارتی وزیر مملکت کے قافلے پر شدید پتھراؤ

نئی دہلی:بھارت کی مغربی ریاست بنگال میں وزیر مملکت برائے داخلہ نیشیت پرمانک کے قافلے پر شدید پتھرا ئوکیا گیا۔بھاری ٹی وی کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر نے کہا کہ یہ پتھرائو ترنمول کانگریس کے حامیوں نے کیا ۔

پولیس نے ہجوم کو قابو کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل فائر کیے، بھارتی وزیر پارٹی دفتر جا رہے تھے جب ان کے قافلے پر ہجوم نے حملہ کیا۔نیشیت پرمانک کے خلاف اشتعال اس لیے ہے کیونکہ ایک قبائلی رہنما بارڈر سیکیورٹی فورس کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

بارڈر سیکیورٹی فورس وزارت داخلہ کے ماتحت ہے، ترنمول کانگریس کے رہنما ابھیشک بینرجی نے بھی ایک ریلی میں وزیر مملکت کو قبائلی رہنما کی ہلاکت سے پیدا ہونے والے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایا۔ترنمول کانگریس نے اعلان کیا تھا کہ وہ پرمانک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں