لندن:برطانیہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے، سپراسٹورز سمیت دیگر جگہوں پر خریداری کی حد بندی کردی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدد سپر اسٹورز کچھ سبزیوں اور پھلوں کی خریداری میں حد بندی کر رہے ہیں، لوگوں کو ایک مقررہ مقدار میں پھل اور سبزیاں فراہم کی جارہی ہیں۔
فروخت میں حد بندی کی جارہی ہے تاکہ خریدار ضرورت سے زیادہ سبزی اور پھل نہ خریدیں۔
دوسری جانب سابقہ برطانوی سیکریٹری ماحولیات نے کہا کہ کچھ سبزیوں اور پھلوں کی قلت مئی تک رہے گی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ میں ٹماٹر کی بھی قلت پیدا ہوگئی تھی، جس کے بعد ٹماٹروں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔
