ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کو مسائل سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے،مریم نواز

destroy

ساہیوال:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف اورگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مسائل سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے، سیاہ فسطائی دور میں پارٹی لیڈرشپ اور کارکنوں نے کمال ہمت کا مظاہرہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن)ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، عوام کی خدمت کی ذمہ داری بھی ہم پر زیادہ ہے۔

ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے منگل کے روز ساہیوال ڈویژن کے (ن)لیگ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں (ن)لیگ پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، اراکین قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج، چوہدری محمد اشرف،رانا رادت شریف خان، رائو محمد اجمل خان، پیر سید عمران احمد شاہ، میاں محمد معین وٹو،چوہدری ندیم عباس ربیرہ،احمد رضا مانیکا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک نعمان احمد خان لنگڑیال، (ن)لیگ پنجاب کے نائب صدر ملک ندیم کامران اوردیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ۔

اجلاس میں مختلف شعبوں کے اشتراک عمل کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ مریم نوازشریف نے گزشتہ روز ساہیوال میں پرجوش تنظیمی کنونشن منعقد کرنے پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو خراج تحسین پیس کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ خواتین، نوجوانون اور کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر دِل خوش ہوگیا، جتنی بڑی تعداد میں خواتین اور نوجوان تنظیمی کنونشنز میں آرہے ہیں، یہ ہے اصل تبدیلی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں