ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی کے بیٹے اور بہوئوں کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع

اسلام آباد:سیشن کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کر دی۔

بدھ کو لاہور کی سیشن کورٹ میں پرویز الٰہی کے بیٹے اور بہوئوں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تفتیش مکمل کر رہے ہیں، عدالت مزید وقت دے۔درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کا کیس بنایا ہے۔درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ کیس جھوٹ پر مبنی ہے، عدالت ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں