ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی کا فیصل آباد میں گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان

 لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے اعلان کیا ہے کہ  فیصل آباد میں گرفتاریاں پیش نہیں کی جائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان کردیا۔

بدھ کو  فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 90 روز میں دو صوبوں میں انتخابات کروانے کا فیصلہ دے دیا ہے۔

اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ  فیصل آباد میں گرفتاریوں کے بجائے اللہ کا شکر ادا کیا جائے گا، بھرپور جلسہ ہوگا مگر گرفتاریاں نہیں دی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں