اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال سے پاکستانی معیشت کو اپنے ہاتھوں سے آگ لگانے والا آج تنقید کر رہا ہے، 2016میں عمرانی منصوبے کا آغاز، ملک کے خلاف سازش کی شروعات تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2016میں عمرانی منصوبے کا آغاز ملک کیخلاف سازش کی شروعات تھی، عمران خان نے ملک میں آئینی و سیاسی عدم استحکام پیدا کیا، 4 سال سے پاکستانی معیشت کو اپنے ہاتھوں سے آگ لگانے والا آج تنقید کر رہا ہے، 2016 میں عمرانی منصوبے کا آغاز ملک کے خلاف سازش کی شروعات تھی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں آئینی و سیاسی عدم استحکام پیدا کیا، 6.2 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو زوال پذیر کیا، 3 فیصد مہنگائی کی شرح اور بے روزگاری میں اضافہ کیا۔
