ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 2فلسطینی شہید

Israeli terrorism

مقبوضہ بیت المقدس:قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں اریحا کے مقام پر واقع مہاجر کیمپ پر چھاپا مار کارروائی کے دوران 2 فلسطینی شہریوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے اریحا میں عقبہ جار کیمپ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی گولیاں مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔

ایک فلسطینی کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور کچھ دیر بعد اسرائیلی فوج نے اس کی شہادت کا اعلان کردیا۔ زخمی ہونے کے بعد وہ کئی گھنٹے سڑک پرتڑپتا رہا مگر اسرائیلی قابض فوج نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے اور اسے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی۔

قبل ازیں اسرائیلی افواج نے اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر اچانک چھاپا مارا۔ قابض فوج نے ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا اور اس کے اندر موجود لوگوں سے باہر آنے کو کہا گیا۔

اُدھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایک آباد کار کے قتل میں حصہ لینے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں