پتوکی :تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ میںمبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتارسرکاری ہسپتال پتوکی منتقل ڈی ایس سرکل پتوکی راشد موقع پر پہنچ گئے 6ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔
تھانہ سدر پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میں چونیاں روڈ پر 8کس مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کررہے تھے اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پتوکی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے نتیجہ میں اسلم نامی ڈاکو اپنی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ شوکت نامی زخمی ہوکر زمین پر گر گیا اور باقی چھ ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے زخمی ڈاکو کو پکڑ کر گورنمنٹ سرکاری ہسپتال پتوکی منتقل کردیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس سرکل پتوکی راشد ملک موقع پر پہنچے پولیس نے علاقہ کو گھیرا میں لے لیا اور ڈاکوئوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
ڈی اسی پی سرکل پتوکی راشد ملک کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر چوروں ڈاکوئوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا ہے عوام کے ساتھ ظلم زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیںچور ڈکیت میرا علاقہ چھوڑ دیں بہت جلد منشیات فروشوں کیخلاف بھی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے

