English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس ہزیمت کا شکار، یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے،جرمن چانسلر

 برلن:جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین کی اقتصادی و انسانی کے علاوہ اسلحے کی امداد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  روس کو یوکرین میں  خلاف توقع ہزیمت کا شکار ہونا پڑا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر پوتین کو  یوکرینی عوام کی طاقت اور ان کی پس پشت مدد کرنے والے دوستوں کے حوالے سے مایوسی کا سامنا ہوا ہے، مگر یوکرین کی آئندہ کی صورت حال  کیا ہوگی اس کے بارے میں کہنا مشکل ہے البتہ اتنا ضرور کہوں گا کہ جرمنی  یوکرین کی اقتصادی و انسانی کے علاوہ اسلحے کی امداد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بابت کوئی بھی فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں لیا جائے گا،پیوٹن کے یوکرین پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہوگا، مذاکرات اس مسئلے کا واحد حل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے