کراچی:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ 246 میں سے 215 یونین کونسل کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کی 246 یونین کونسلز میں سے 215 یونین کونسلز میں پیپلز پارٹی 84 یونین کونسلز حاصل کرکے اول نمبر پر ہے جبکہ جماعت اسلامی 82 یوسیز کونسل جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف 40 یونین کونسلز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ مسلم لیگ ن 5 یوسیز میں کامیاب قرار دی گئی ہے۔اس کے علاوہ جے یو آئی 3 اور ایک یو سی آزاد امیدوار کے حصے میں آئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 20 یوسیز کے نتائج روک دیے ہیں جبکہ 11 یوسیز پر امیدواروں کے انتقال کے باعث ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔

