شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 9 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل میں آپریشن کے دوران امن دشمنوں نے حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی ملا ہے۔
