ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان المبارک: امارات میں اشیائے ضروریہ پر 75 فیصد تک رعایت

discount

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں رمضان کی آمد سے 2 ہفتے پہلے ہی سپر مارکیٹس نے اشیائے ضروریہ پر 75فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

کھانے پینے کی اشیا سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔خریدار رمضان کے دوران 10ہزار سے زائد اشیا پر 75فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق   یو اے ای میں  رمضان المبارک کا آغاز 23مارچ سے ہونے کا امکان ہے، اسی مناسبت سے امارات کی تمام ریاستوں میں مختلف قسم کی ڈیلز اور بڑے پیمانے پر رعایتوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کھانے پینے کی اشیا سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

خریدار رمضان کے دوران 10ہزار سے زائد اشیا پر 75فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔علاوہ ازیں مختلف کمپنیوں نے ماہ رمضان میں اشیا کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک کی دستیابی کو 15فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں