English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کا کیس، شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز شامل تفتیش

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز شامل تفتیش ہوگئے۔دونوں رہنما تھانہ سی ٹی ڈی میں اپنے خلاف درج دہشت گردی مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے۔

راجہ خرم نواز نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس واقعے کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھا، نہ توڑ پھوڑ کی اور نہ ہی کسی کو دھمکی دی لہذا مقدمہ خارج کیا جائے۔

سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس سماعت سے بہت پہلے پہنچ گیا تھا، سماعت کے فورا بعد گھر روانہ ہوگیا تھا، توڑ پھوڑ کے کسی واقعے میں ملوث نہیں۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت 13 مارچ کو ہوگی۔کیس میں دونوں ملزمان عبوری ضمانت پہلے ہی لے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے