ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم میں شامل حکمرانوں کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کوئی ہاتھ تو لگا کر دکھائے۔

 کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، پی ڈی ایم میں شامل حکمرانوں کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جہاں بھی الیکشن ہوگا پی ڈی ایم میں شامل حکمرانوں کی سیاسی قبر کھدے گی۔

 حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ عمران خان کو کوئی ہاتھ تو لگا کر دکھائے، عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں