ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان صوبے مزار شریف میں دھماکہ،  ایک شخص ہلاک ،صحافیوں سمیت پانچ زخمی

بلخ : افغانستان کے شمالی صوبہ مزار شریف کے دارالحکومت بلخ میں دھماکے کے  نتیجہ  میں  ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔

 عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ثقافتی سینٹر تبیان میں اس وقت ہوا جب صحافیوں کی قدردانی کی غرض سے منعقدہ ایک تقریب جاری تھی۔

  افغانستان کی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

 پولیس ترجمان محمد آصف وزیری نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

 بلخ سے ایک صحافی محمد فردین نوروزی نے بتایا کہ ان سمیت ایک اور صحافی بھی دھماکے میں زخمی ہوا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں