ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Emergency

کراچی: بھارتی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔مسافر انتقال کرگیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لینڈنگ پرواز میں موجود ایک مسافر کی طبیعت خرابی کے باعث کی گئی، عبداللہ نامی مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کرگیا۔ سول ایوی ایشن کے ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی پرواز نئی دہلی سے دوحہ جارہی تھی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پائلٹ نے ڈاکٹر اور ایمبولینس کی درخواست کی، پائلٹ نے بیمار مسافر کے باعث جہاز کراچی اتارنے کی درخواست کی تھی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے میں 163 سوار تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں