English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا ججز کو جوڈیشل سسٹم کی دھجیاں اڑانے والے کو ریلیف دیناچاہیے، شرجیل میمن

کراچی:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کیا ججز کو جوڈیشل سسٹم کی دھجیاں اڑانے والے کو ریلیف دیناچاہیے، ابھی فیصلے ہوئے نہیں، ابھی تو عدالت نے بلایا ہے۔

صوبائی وزیر نے لاہور میں جاری سیاسی صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوش فہمی میں نہ رہیں، دو چار ہزار آدمی جمع کرنا بڑی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ پولیس کو زخمی کریں، آپ سٹیٹ سے لڑنے کی کوشش کریں، آپ پیغام دے رہے ہیں کہ آپ سٹیٹ سے لڑناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ سیاسی جماعت سے ملٹری آرگنائزیشن بنانیکی طرف جارہے ہو، آپ ملک کوخانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہو۔انہوں نے کہا کہ آپ حکومت کی شرافت کو حکومت کی کمزور ی سمجھ رہے ہو، آپ چاہتے ہو خون خرابہ ہو، غریب آدمی کا نقصان ہو، اگر آپ کی بدتمیزی کا جواب نہیں دے رہے تو یہ نہ سمجھیں کمزور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے