ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہو گا، چودھری پرویزالٰہی

عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہو گا، چودھری پرویزالٰہی

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔  ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری پرویزالٰہی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملک میں امن و امان کے حوالے سے مشترکہ طور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر عبدالقادر اور محمد نعمان خان بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ملکی استحکام اور ترقی کیلئے اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت رول ادا کیا اور کرتے رہیں گے۔

انشاء اللہ عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہو گا، جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آئے گا، عمران خان کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اہم رول ادا کرتا نظر آئے گا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں