ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر خیبرپختونخوا کیخلاف انتخاب کی تاریخ  نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کیخلاف صوبہ کے پی میں انتخاب کی تاریخ  نہ دینے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

اسپیکرخیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق90 روز میں انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا، عدالت نے گورنر کو الیکشن کمیشن کیساتھ مشاورت سے تاریخ دینے کی ہدایت کی۔

گورنر کے پی اور الیکشن کمیشن کے درمیان 2 مرتبہ مشاورت ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا نے میڈیا پر الیکشن کیلئے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا مگر الیکشن کمیشن نے تحریری طور پر تاریخ دینے کا کہا تو گورنر نے انکارکردیا۔

درخواست کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ نہ دیکرعدالتی حکم عدولی کررہے ہیں، استدعا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے صدرمملکت کو تاریخ دینے کاحکم دے، سپریم کورٹ صدر کو حکم نہیں دیتی تو ازخود انتخابات کی تاریخ مقررکرے جبکہ گورنرکے پی حاجی غلام علی کیخلاف توہین عدالت کی کارروئی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں