ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پرراکٹ لانچر حملہ کیا گیا ، جس میں تحصیل ناظم سمیت8افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی پی او عمر طفیل نے بتایا کہ گاڑی میں 8 افراد سوار تھے، گاڑی مکمل جل گئی۔ گاڑی میں موجود ڈیڈ باڈیز بھی جل گئی ہیں، عاطف منصف خان کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق عاطف خان جدون کی گاڑی کو حویلیاں کے قریب لنگرا میں نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ عاطف خان جدون آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

