ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سفارتی ناکامیوں کے بعد خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلیے بھارتی ہتھکنڈے شروع کےسائبر حملے

Khalistan Referendum

برسبین:خالصتان ریفرنڈم رکوانے کے لیے سفارتی ناکامی کے بعد بھارت سائبر حملوں پر اتر آیا، تاہم برسبن میں خالصتان ریفرنڈم پر بھارتی ہیکرز کے حملوں کی کوششوں کے باوجود 11ہزار سکھوں نے ووٹ ڈال دیے۔

خالصتان ریفرنڈم کروانے والی تنظیم سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے دوران 3 مرتبہ مودی سرکار کی پشت پناہی میں بھارتی ہیکرز نے ووٹنگ مشینوں پر سائبر حملہ کرنے کی کوششیں کی۔انتظامیہ کے مطابق پہلا حملہ ووٹنگ شروع ہونے کے 30منٹ کے اندر کیا گیا جس میں سسٹم بند ہو گیا تھا تاہم آدھے گھنٹے بعد ووٹنگ دوبارہ شروع کروادی گئی تھی۔

دوسرے اور تیسرے حملے کے بعد 20منٹ میں ووٹنگ کا عمل بحال کر دیا گیا تھا۔سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقعہ نہیں جب بھارت نے سے سکھوں کی رائے کو دبانے کی کوشش کی ہو۔

اس سے قبل بھی یورپ میں ریفرنڈم کے دوران اسی طرح کی کوششیں کی گئی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سکھوں کے خلاف سائبر حملوں کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں