واشنگٹن:امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے جنگی جرائم اور مظالم کرنے کی وجہ سے مختلف پابندیوں کے متبادل ہمارے پاس موجود ہیں۔
بلنکن نے ان خیالات کا اظہار وزارت کے 2024کے بجٹ پر سینیٹ کی تخصیصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے امور خارجہ، غیر ملکی آپریشنز، اور متعلقہ پروگراموں میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔
بلنکن نے کہا کہ وہ روس کے خلاف مختلف قسم کی پابندیوں پر غور کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ روس کے جنگی جرائم اور مظالم کرنے کی وجہ سے مختلف پابندیوں کے متبادل ہمارے پاس موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے سے جو پابندیاں عائد ہوں نے اس سے ناپسندیدہ نتائج برآمد ہوسکتے ہیں،امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو کے خلاف ہر معقول قدم اٹھایا جائے گا۔
بلنکن نے کہا کہ ہمیں روس کے دہشت گردی کی حمایت کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ بھی بہترین نتائج حاصل کرنے کے دیگر طریقہ جات بھی موجود ہیں۔

