English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت سندھ کے حکم پر محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری شروع کردی

uninterrupted

ٹنڈو الہیار:حکومت سندھ کے حکم پر محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری شروع کردی۔ ضلع ٹنڈوالہ یار میں گندم کی خریداری کے لیے بنائے گئے 7 سئنٹروں پر 10 ہزار گندم کی بوریاں خریداری جاچکی ہیں جبکہ مزید گندم کی خریداری کے لئے زمینداروں سے رابطے کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈی ایف سی ٹنڈوالہ یار روشن علی منگی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ عبدالرشید دیگر موجود تھے ۔

انہوں نے مزید  کہا کہ  ضلع  میں گندم کی خریداری کے لئے  7  سینٹرز قائم کئے گئے  ہیں حکومت کی جانب سے ہمیں  ایک  لاکھ  گندم کی بوری کی  خریداری کا ہدف دیا ہے   جسے ہم مکمل کر لینگے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے  گندم کی قیمت 4 ہزار 60  روپے من مقرر کی ہے جس سے زمیندار کو اس دفعہ فائدہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی زمیندار نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کی اور کسی بیوپاری کو گندم فروخت کی  تو اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ہم اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سے دیگر افسران کے ہونے والے اجلاس میں دفعہ 144 نافز کرائیں گے تاکہ ضلع کی گندم ضلع میں قائم سرکاری گندم کے سئنٹروں پر فروخت ہوسکے لہزا زمینداروں کو چاہیئے کہ وہ ہم سے تعاوں کریں ہم نے ضلع میں  گندم کی خریداری کے لئے 7 سینئر  قائم کردئیہیں  جہاں گندم کے لئے باردانہ بھی موجود ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے