ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ جج صاحبان کے آپس کے معاملات سے ہمارالینا دینا نہیں،سپریم کورٹ کو کمزور ہونے دیں گے نہ ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش برداشت کریں گے۔ان خیالات کااظہارفواد چوہدری نے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین پرناک کی سیدھ پرچلے ،فیصلوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری عوام پر چھوڑے عمل عوام کروائیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں