English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کل تک معطل

اسلام آ باد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پرنظرثانی اپیل کی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری (آج) جمعرات تک معطل کر دیے گئے۔ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے جمعہ تک سماعت ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں عدم حاضری پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے