English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی رقم کی وصولی،بینکوں کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی

کراچی:اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سیز کھولنے کے لیے اضافی رقم وصول کرنے والے بینکوں کے خلاف کارروائی نہ کی جا سکی۔

اسٹیٹ بینک حکام نے ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی رقم وصول کرنے پر بینکوں کے خلاف کارروائی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے تاحال بینکوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

حکام کے مطابق اضافی رقم وصولی پر بینکوں کے خلاف مالیاتی جرمانہ یا ریگولیٹری ایکشن لیا جا سکتا ہے، مالیاتی ایکشن لیا جائے یا ریگولیٹری بارے گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ فیصلہ کریں گے۔

اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ بینکوں کے خلاف جلد ایکشن لینے کیلئے گورنراسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے