English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ:گٹکا،مین پوری اور منشیات کیخلاف صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کا قیام

کراچی:گٹکا، مین پوری اور منشیات کے خلاف سندھ میں صوبائی سطح پر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے اینٹی گٹکا، مین پوری و منشیات کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جیز انویسٹی گیشن، آپریشن اور اسپیشل برانچ کریں گے۔

ترجمان نے بتایاکہ ٹاسک فورس سندھ پولیس کی رینج وائز کمیٹیاں قائم کرے گی ۔ان رینج وائز کمیٹیوں میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران مقرر کیے جائیں گے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق ان کمیٹیوں میں ایس پی اسپیشل برانچ بھی شامل کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے