English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، نفسیاتی حد بحال

Fluctuations

 کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رول اوور ویک کے ساتھ کلینڈر سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں تاہم مارکیٹ پورے ہفتے کے دوران600پوائنٹس کے درمیان محدود رہی ،مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ ایک بار پھر40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔

مارکیٹ کے سرمائے میں14ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم61کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 52.72فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز کے ایس ای100انڈیکس میں152.48 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 39848.35پوائنٹس سے بڑھ کر40000.83پوائنٹس ہو گیا اسی طرح85.79پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14767.02پوائنٹس سے بڑھ کر14852.81پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26364.83پوائنٹس سے بڑھ کر26428.49پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب51کروڑ73لاکھ42ہزار688روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 60 کھرب 93 ارب 65 کروڑ 25 لاکھ 98 ہزار 491 روپے سے بڑ ھ کر 61 کھرب 8 ارب 16 کروڑ 99 لاکھ 41 ہزار 180 روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو3ارب روپے مالیت کے 11کروڑ22لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو3ارب روپے مالیت کے 8کروڑ87لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 294کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے155کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،110میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے پاک انٹر نیشنل بلک1کروڑ21لاکھ پاک الیکٹرون 65لاکھ23ہزار ،حیسکول پیٹرول 48لاکھ65ہزار ،ورلڈ کال ٹیلی کام 48لاکھ50ہزار اور پاکجین پاور44لاکھ21ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھا میں94.26روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 2033.68روپے ہو گئی اسی طرح 40.10روپے کے اضافے سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت5017.50روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک سروسز کے بھا میں35.90روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 840.10روپے ہو گئی اسی طرح 34.57روپے کے ضافے سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت 426.43روپے پر آ گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے