ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 4 جوان شہید

Terrorist

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق یکم اپریل 2023 کو ایرانی سرحد پر موجود دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد پر معمول کے گشت پر مامور پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ حملے میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید سمیت 4 فوجی شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں