ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ کے قافلے کی سکیورٹی گاڑی کو حادثہ ،2اہلکار زخمی

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سکیورٹی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پرائیوٹ گاڑی کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا جس کے سبب گاڑی سے گر کر 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں 42 سالہ کانسٹیبل وقاص اور 32 سالہ نعیم شامل ہیں، حادثے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جناح ہسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں