کراچی: پی پی پی نے پارٹی رہنما نبیل گبول کو نجی ٹی وی پر نامناسب الفاظ ستعمال کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق نبیل گبول کو شوکاز نوٹس پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ جس میں نبیل گبول کو 3 دن کے اندر وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وضاحت نہ کرنے کی صورت میں نبیل گبول کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق نامناسب گفتگو اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال پیپلز پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔
