ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گندم کے بعد دالوں کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے،جماعت اسلامی

Christian families

فیصل آباد: جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر سردارظفرحسین،ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ اور دیگر رہنماؤں  میاں طاہر ایوب،شیخ محمدمشتاق،اجمل حسین بدرنے کہا ہے کہ گندم کے بعد دالوں کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کنٹینرز ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے کراچی کے سمندر میں کھڑے ہیں۔ دالوں کی قیمتیں 350 روپے فی کلو تک چلی گئی ہیں۔

مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت اور پی ٹی آئی نے اپنی لڑائی میں مصروف ہیں، ذخیرہ اندوز مافیا نے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام کو کراچی سے چترال تک آٹے کی لائنوں میں کھڑا کر دیا گیا۔ لوگ ایک تھیلا آٹے کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

تینوں بڑی جماعتوں میں مافیاز موجود ہیں جنہوں نے نے ماضی میں بھی چینی، ادویات، پٹرول کے مصنوعی بحران پیدا کر اربوں روپے کمائے۔حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان گندم برآمد کرنے والے ملک سے گندم درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ عوام سے دشمنی کی، یہ سیاسی و معاشی دہشت گرد ہیں، ان کی آپس کی لڑائیاں مفادات کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل سے استفادہ کرنے کی بجائے حکمران کشکول لے کر در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ یہ سیاسی و معاشی دہشت گرد ہیں ۔ ان کی آپس کی لڑائیاں مفادات کیلئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں