ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین کو حادثہ، ایک شخص ہلاک ، درجنوں زخمی

 ایمسٹرڈیم:نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین کے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 50زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  نیدرلینڈز  کے گائوں وورشوٹن میں مسافر ٹرین اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ حادثہ پیش آیا اور ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

حکام کے مطابق ٹرین کو حادثہ پٹری کے قریب پڑے تعمیراتی آلات کے باعث پیش آیا اور ٹرین کھیتوں میں جا گری جب کہ ایک بوگی میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

مسافر ٹرین میں 60افراد سوار تھے جن میں سے ایک کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 50افراد زخمی ہوئے ہیں، شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 30زخمیوں کوموقعے پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں