ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد حرام میں رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں قرآن پاک کے 30 ہزارنسخے تقسیم

 مکہ مکرمہ:صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے شعبہ قرآنی امورکے ڈائریکٹر سعد بن غویلب الندوی نے کہا کہ انتظامیہ نے ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں قرآن پاک کے  30ہزارسے زائد نسخے عطیہ کیے ہیں، اس کے علاوہ نابینا افراد کے لیے بریل کے 20نسخے بھی تقسیم کیے گئے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ عطیات کا پروگرام صدارت عامہ کے محکموں کے تعاون سے مشترکہ نکات کو فعال کرتے ہوئے رمضان کے پورے مہینے میں جاری رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم تحفہ صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کی طرف سے فراہم کردہ اہم ترین خدمات میں سے ایک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں