ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے بعد شہریوں میں گاڑیاں ٹرانسفر کرانے کا رحجان 

vehicles

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) وزیر اعلی سندھ کے احکامات کے بعد شہریوں میں گاڑیاں ٹرانسفر کرانے کا رحجان بڑھ گیا ہے۔42 ہزار گاڑیاں ٹرانسفر ہو چکی ہیں۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ صارفین ایجنٹ مافیا کے پاس جانے بجائے براہ راست محکمہ سے رابط کریں۔ عوام کی سہولت کے لیے کاؤنٹرز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ،۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے باسیوں میں گاڑیاں ٹرانسفر کرانے کا رجحان بڑھ گیاہے ،اس سلسلے میںڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز ضیاءشاہ نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ 20 فروری سے ابتک 42 ہزار گاڑیاں ٹرانسفر ہو چکی ہیںجبکہ تین لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس کا بھی اجراء کیا جاچکاہے۔ گاڑیوں کے ٹرانسفر اور نمبر پلیٹس پر 90فیصد کام مکمل کرنے کے بعد فیک نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کریں گے،

ضیاءشاہ کے مطابق 2016 سے التواءکا شکار نمبرز پلیٹس کے اجراءکا عمل بھی شروع ہو گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں