English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عامر مغل عدالت پیش،فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے گرفتار رہنما عامر مغل کو پیش کردیا گیا۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے کے سلسلے میں عامر مغل کو جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں وکیلِ صفائی نے کہا کہ تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے والوں میں عامر مغل شامل ہیں، وہ اسلام آباد ریجن کے سابق صدر ہیں، ان متعدد مقدمات درج کئے گئے جن میں ڈکیتی بھی شامل ہے۔

وکیلِ صفائی نے کہا کہ عامر مغل کو 25 مئی کی رات رہا کیا گیا اور 25دن میں نیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔عدالت میں جج نے پولیس اہلکار سے سوال کیا کہ 11ماہ بعد عامر مغل کو گرفتار کیوں کیا؟جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں پوچھ کر بتانا پڑیگا۔وکیلِ صفائی کی جانب سے عامر مغل کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے