English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک جج کس طرح ڈکٹیشن دے سکتا ہے؟ فواد کا جسٹس اطہر کے نوٹ پر ردعمل

revealed

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلہ سازی سیاسی جماعت کا استحقاق ہوتاہے، ایک جج کس طرح ڈکٹیشن دے سکتا ہے؟

فواد چوہدری نے جسٹس اطہر کے نوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا(کے پی) میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، ازخود نوٹس کی کارروائی نے عدالت کو غیر ضروری سیاسی تنازعات سے دوچار کر دیا ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں جج یا بینچ ہمارا مسئلہ نہیں، جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اختلافی نوٹ 90 دن کے اندر انتخابات کا اصول تسلیم کیا ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنا، حساب کتاب کی غلط فہمی تھی، ایسی صورتحال کی توقع ہی نہیں تھی کہ حکومت آئین کو نہیں مانے گی اور انتخابات نہیں کروائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں موجود جماعتیں، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ ایک میز پر بیٹھیں اور انتخابات کی طرف جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے