غزہ:رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیل کی دہشتگردی جاری ہے۔اسرائیل نے غزہ پر نماز فجر کے وقت ایک اورفضائی حملہ کردیا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرحملے کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساںایجنسی کے مطابق فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے کئی تربیتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے لبنان سے فائر کئے گئے راکٹوں کا الزام فلسطینی گروپس پرعائد کیا تھا۔فلسطینی شہرغزہ میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے راکٹ حملے پرجوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

