English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع، عدالت نے گرفتاری سے روک دیا

لاہور: کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔ سیشن عدالت میں گرفتاری کے خوف سے حسان نیازی نے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ، درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے کی ۔

عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتاری سے 20 اپریل تک روک دیا، حسان نیازی کے وکیل نے ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست بھی جمع کرائی جس کو عدالت نے منظور کرلیا ۔ واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ 286/23 درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے