ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس اور سٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں،گورنر سندھ

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گیس کی جاری شدید لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ بڑے سپلائرز کہہ رہے ہیں کہ گیس موجود ہے، ہم دے سکتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سحری کے وقت کھارادر پہنچے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچی بات ہے کہ شہر میں کوئی کچھ نہیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس اور سٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، تاہم میں ہر اس چیز پر بیان دوں گا جس سے لوگوں کو حق نہیں مل رہا ہے، میں نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس صوبے اور شہر کے لوگوں کا کاروبار چلے۔ وہ سحری میں نمائش چورنگی بھی پہنچے جہاں انہوں نے جے ڈی سی کی عوامی سحری میں موجود نابینا شخص محمد ابراہیم کو پلاٹ کا تحفہ بھی دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وہاں موجود لوگوں کو افطار پر گورنر ہاوس آنے کی دعوت بھی دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں