ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر آباد میں ایس ایچ او عامر شہزاد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

گجرات:وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ کیس کا مدعی ایس ایچ او دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں عمران خان پرحملہ کیس کا مدعی ایس ایچ او عامر شہزاددل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ایس ایچ او عامر شہزاد عمران خان حملہ کیس کے پہلے تفتیشی افسر تھے، عمران خان پر حملے کے وقت عامر شہزاد ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیر آباد تعینات تھے ۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر 2022 کو وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں