ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مردم اور خانہ شماری کے فیلڈ آپریشن میں 5 دن کا اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں جاری مردم  اور  خانہ شماری کے فیلڈ آپریشن میں مزید 5 دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مردم و خانہ شماری پر تحفظات کے بعد فیلڈ آپریشن میں مزید پانچ روز کی توسیع کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مردم شماری و خانہ شماری کیلئے فیلڈ آپریشنز پندرہ اپریل تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کی جارہی ہے، جس پر سندھ کی سیاسی جماعتوں بشمول حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے تحفظات کے اظہار کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں