ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی، مصدق ملک

اسلام آباد: وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی، روس سے ملکی ضرورت کا 33فیصد خام تیل منگوایا جائے گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے حتمی بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان روس سے تیل درآمد کیلئے پہلا آرڈر اسی مہینے دے گا، روس سے کارگو پاکستان پہنچنے میں 26سے 27دن لگتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کواعتراض نہیں، پہلا کارگو آنے سے معلوم ہوگا ہماری ریفائنریز کتنا خام تیل صاف کر سکتی ہیں تاہم عالمی مارکیٹ سے سستا تیل خریدیں گے تو پاکستان کے عوام کو ہی فائدہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں