ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کی جانب سے  ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم  کاعمل جاری

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے  ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم  کاعمل جاری ،ڈیرہ غازی خان میں 48لاکھ 48ہزار 637، فیصل آباد میں 44لاکھ 3ہزار 182آٹے کی تھیلے تقسیم کئے گئے،  سرگودھا میں 36لاکھ 4ہزار 286، گوجرانوالہ میں36لاکھ 3ہزار 644مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہوچکے ہیں۔

بدھ کے روز وزارت اطلاعات کی جانب سے وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت 9شہروں میں آٹے کے تھیلے کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے، وزیرا طلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم  کاعمل جاری ہے، پنجاب کے 9شہروں میں آٹے کی تقسیم میں لاہور سب سے آگے ہیں ،مفت آٹا لاہور،راولپنڈی، گوجرانوالہ، بہالپور، سرگودھا اور ملتان میں تقسیم کیا گیا۔

اس کے علاوہ فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں بھی مفت آٹے کی تقسیم کو یقینی بناگیا، وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں 48لاکھ 48ہزار 637مفت آٹے کی تھیلے تقسیم کئے گئے، فیصل آباد میں 44لاکھ 3ہزار 182آٹے کی تھیلے تقسیم کئے گئے،  سرگودھا میں 36لاکھ 4ہزار 286آٹے کے تھیلے تقسیم ہوچکے ہیں، گوجرانوالہ میں36لاکھ 3ہزار 644مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ساہیوال میں 26لاکھ 90ہزار 58آٹے کے تھیلے تقسیم ہوچکے ہیں، راولپنڈی میں 23لاکھ 8ہزار 559آٹے کے تھیلے مفت تقسیم ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں