English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی کمپنی پاکستان کے ساتھ بیج کی افزائش میں  تعاون کو  فروغ دے گی

بیجنگ :چینی کمپنی پاکستان کے ساتھ بیج کی افزائش میں  تعاون کو  فروغ د  ے گی۔ کمپنی پاکستانی بیج  اور تحقیقی اداروں کے ساتھ بات چیت کرے گی، بیج کی افزائش، زرعی تحقیق و ترقی اور کاشت کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرے گی۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چینی سیڈ انٹرپرائز ہینان اسٹیٹ فارمز نانفن انڈسٹریل گروپ اور  چین میں پاکستانی سفارتخانے  میں تعینات پاکستانی قونصلر فارینہ ارشد کے درمیان       ملاقات ہوئی جس میں چین کی  بیج کمپنی اور چین میں پاکستانی سفارتخانے نے     بیجوں کی افزائش میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ملاقات میں   گفتگو کرتے ہوئے قونصلر نے کہا کہ پاکستان کے پاس اعلیٰ معیار کے ٹروپیکل پھل اور زرعی جرم پلازم  وسائل موجود ہیں اور وہ بطور مشیر اپنے کردار میں دونوں ممالک کے زرعی اداروں کے درمیان تعاون کو فعال طور پر فروغ دے گی اور زرعی تحقیق اور ترقی  اور پروسیسنگ انڈسٹریز کاشت کاری کے لیے ایک ٹھوس پلیٹ فارم تیار کرے گی۔

       چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چینی بیج کمپنی کے صدر لی چی چھوان  نے کہا کہ کمپنی پاکستانی بیج کے اداروں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ بات چیت کرے گی اور بیج کی افزائش، زرعی تحقیق و ترقی اور کاشت کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرے گی۔

کمپنی کے اوورسیز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پہلے قدم کے طور پر، مستقبل قریب میں ایک آن لائن فورم کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ دوطرفہ بیج کمپنیوں کو اکٹھا کیا جا سکے اور بیج کے تعاون اور تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔

       چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق  اپریل کے اوائل میں چین کے جنوبی ساحلی شہر سانیا میں بیج کی صنعت سے متعلق ایک کانفرنس کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین نے 2015 سے اب تک ملک کی تیسری مردم شماری کے دوران 124,000 نئے زرعی جرم پلازم  وسائل جمع کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے