کراچی:نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دگرگوں معاشی حالات کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ ملک کے مستقبل سے مایوس ہو رہے ہیں اور جس کا بس چلے وہ ملک سے بھاگ رہا ہے۔
میاں زاہد حسین نے کہاکہ درآمدی پابندیوں سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔ تمام اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں، کاروبار بند ہو رہے ہیں اور سال رواں کے آخر تک بے روزگاروں کی تعداد میں اسی لاکھ افراد کے اضافہ کا تخمینہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی وغیر ملکی کمپنیوں کو خام مال نہیں مل رہا ہے جبکہ منافع بھی بیرون ملک بھجوانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جسکی وجہ سے انھوں نے اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری روک دی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ خام مال کی عدم دستیابی کیعلاوہ کرنسی کی قدر میں کمی، مہنگائی، ڈالر کی کمی، مانگ میں کمی جیسے مسائل بھی تباہ کن اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ عوام بے چین ہو رہی ہے اور ملک ڈوب رہا ہے مگر اشرافیہ مطمئن ہیکیونکہ وہ لوٹ مار سے جمع کی گئی دولت باہر منتقل کر چکے ہیں اور حالات بگڑتے ہی ملک سے فرار ہوجائیں گے۔
