ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے چین تک بس سروس شروع کرنیکا اعلان

اسلام آباد:نجی بس سروس نے اسلام آباد سے چین کے شہر تاشکورگان کے درمیان سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔پاکستان کی ایک نجی بس سروس نے عید الفطر کے بعد اسلام آباد اور چین کے شہر تاشکرگان کے درمیان سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کے ایک نمائندے نے گوادر پرو کو بتایا کہ اسلام آباد سے تاشکرگان تک سروس 13 مئی 2023 کو شروع ہو جائے گی، پہلے مرحلے میں 28 سیٹوں کی گنجائش کے ساتھ منی یوٹونگ بس چلائی جائے گی۔نمائندے کے مطابق یہ سفر امیگریشن کے عمل سمیت تقریباً 38 گھنٹے کا ہوگا، مسافر سوسٹ بارڈر پر ایک رات قیام بھی کریں گے، کرائے کا تخمینہ 60ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ سفر کے لئے ضروری تقاضوں میں اصل پاسپورٹ/کاپی، اصل ویزا/کاپی، درست ویزا اور چین کا دعوت نامہ(ویزا کیٹیگری)شامل ہے،اس سروس کے آغاز کا ان پاکستانیوں نے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے جو زمینی راستے سے چین جانا چاہتے تھے۔ پاکستان الپائن کلب کے سیکرٹری کرار حیدری کاکہنا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا،2019 میں مذکورہ کمپنی نے راولپنڈی،اسلام آباد اور چین کے شہر تاشکرگن کے درمیان بس سروس شروع کی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے اس میں تعطل آ گیا تھا۔ #/s#

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں