ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید 2جوانوں کی نمازجنازہ ادا، سپردخاک

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکاروں کو سپردخاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ شہید کی نماز جنازہ وانا اور ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی ، دونوں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران، جوانوں، عام عوام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ مسلح افواج ہرقیمت پردہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں ، یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں سکیورٹی فورسز نے ہفتے کو انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک شعیب علی (عمر 25 سال، رہائشی پاراچنار) اور سپاہی رفیع اللہ(عمر 22 سال، ساکن ضلع لکی مروت) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں